لاہور ملاقاتیں، مسلم لیگی قیادت میں دوریاں ختم ہونے کا امکان
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تین بڑوں میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقاتوں کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کے درمیان پائے جانے والے ’’فاصلے اور دوریاں‘‘ ختم ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنہوں نے پارٹی امور کو ٹیک اور کرلیا ہے آئندہ چند دنوں میں پارٹی کی خالی نشستوں پر نامزدگیاں عمل میں لائیں گے۔ اس سلسلے میں میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے انہیں میاں نواز شریف نے مکمل آشیرباد کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ انہیں عام انتخابات میں پارٹی کے بارے میں فیصلے کرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ میاں شہباز شریف نے بھی کہا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرائی جائے گی۔
مسلم لیگ/ امکان