ملک میں آئزم سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ سے زائد ہے:ڈاکٹرز رناز
کراچی (ہیلتھ رپورٹر ): ڈائو یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک ارب افراد معذوری کا شکار ہیں، ان میں سے اکثر معذور افراد ترقی پذیر ممالک میں ہیںِ ، دنیا میں آٹزم کے شکار افراد کی شرح اڑسٹھ میں سے ایک ہے۔ جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں آٹزم سے متاثر افراد کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہے، یہ بات انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بی ہیورل سائنسز اور آٹزم اسپکٹر م ڈس آرڈر ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پروفیسر ہارون احمد آڈیٹوریم میں آگہی سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بر یگیڈیر شعیب احمد ، ڈاکٹر عائشہ ثروت ، ڈاکٹر سلمی خلیل، اسماء احمد، ندا انور ، مس بشرٰی زیدی نے بھی خطاب کیا،پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد نے کہا کہ آٹزم کے شکار افراد کو دوائوں سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، ابھی تک آٹزم کے علاج کی کوئی دوا نہیںہے، آٹزم کے شکار افراد کو ڈائو یونیورسٹی میں انکی ضرورت کے مطابق سیشن (تھراپی) دی جاتی ہیں۔پاکستان میں 400 سائیکاٹرسٹ ہیں، یعنی 5لاکھ افراد کے لیے ایک سائیکا ٹرسٹ، ہمیں نفسیاتی شعبے میں ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو اسزا ہوسکتی ہے، جیل جانے سے انکی ...
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا ...
اسلام آباد : نئے ائیرپورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا گیا
اسلام آباد:ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک ...
کیلیفورنیا: معمولی خراب ، کمپنی نے ساڑھے 3لاکھ چمچماتی کاریں7ارب 4کروڑ ...
کیلیفورنیا( نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تین لاکھ50ہزار ...
کیلیفورنیا: معمولی خراب ، کمپنی نے ساڑھے 3لاکھ چمچماتی کاریں7ارب 4کروڑ ...
کیلیفورنیا( نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تین لاکھ50ہزار ...
بھارت: ریلوے میں 90 ہزار ملازمتوں کے لیے ڈھائی کروڑ امیدوار،یہ تعداد ...
بھارت کی ریلوے میں خالی 90 ہزار اسامیوں کے لیے ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد نے ...