متحدہ مجلس عمل سندھ کا پہلا تنظیمی اجلاس 18 اپریل کو طلب
کراچی( نیوز رپورٹر) متحدہ مجلس عمل( ایم ایم اے) سندھ کے نومنتخب ذمہ داران کا پہلا تنظیمی اجلاس 18 اپریل دن کو ایک بجے قباء آڈیٹوریم دفتر جماعت اسلامی سندھ گلبرگ میں ہوگا نومنتخب صدر مولانا راشد محمود سومرو کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی و دیگر اضلاع میں تنظیم سازی سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔