سید لخت حسنین زیدی و دیگر کو سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

17 اپریل 2018

کراچی(پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جشن معصومین کے موقع پر حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن‘ وائس آف عزادار کی جانب سے خدمت انسانیت و عزاداری ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر علامہ عون نقوی نے شاندار سماجی خدمات پر مولانا قاضی احمد نورانی‘ سید لخت حسنین زیدی‘ مولانا خلیل احمد کمیلی‘ منہاز حسن زیدی و دیگر کووائس آف عزادار و دیگر ایوارڈ پیش کئے۔