اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کو قائدملت لیاقت علی خان کے نام سے موسوم کیا جائے،سول سوسائٹی کا مطالبہ

17 اپریل 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کی تنظیموں اور NGO's نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ نو تعمیر شدہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کو قائد ملت لیاقت علی خان کے نام سے موسوم کیا جائے ۔لیاقت علی خان کی قربانیوں اور قومی خدمات کا تقاضہ ہے کہ اُن کے اعتراف میں وفاقی دارالحکومت کے نئے ایئرپورٹ کا نام اُن کے نام پر رکھا جائے ۔ یہ مطالبہ قائد ملت میموریل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محفوظ النبی خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی اُردو یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے نسیم احمد شاہ ، مسلم لائنز کے خواجہ سلمان خیر الدین، ڈیموکریٹک لائرز ایسوسی ایشن کے راجہ گل نواز ، جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل کے محمد صدیق بلوچ، روٹری انٹرنیشنل کے مسعود عالم، فرزندانہ پاکستان کے قاری محمد ادریس خان، تحریک تکمیل پاکستان کے ڈاکٹر ذوالفقار حیدرو دیگر نے کیا۔