ہمیںاسلا می اقدار کا تحفظ ہر صورت کرنا ہوگا
کراچی( پ ر) ہمیںاسلا می اقدار کا تحفظ ہر صورت کرنا ہوگا یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے اس خبر پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے اس مطالبے پر کہ پاکستانی معاشرے کو سیکس فری ہونا چاہئے، کا جواب officially noted یعنی مثبت دیاہے گویا حکومت اس سمت اقدام اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایسا ہی مطالبہ اقوام متحدہ نے 2008 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سے کیا تھا لیکن اس کی حکومت نے اسے سختی سے رد کردیا تھا۔ آج مسلم لیگ کی حکومت اسے تسلیم کرکے اسلامی احکامات کی صریحا خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔