ایسٹ سٹی اسکول لانڈھی میں تقریب تقسیم انعامات

17 اپریل 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسٹ سٹی اسکول کے چیئرمین سید محمد نعیم نے کہا ہے کہ معاشرے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہم معاشرے سے دہشت گردی‘ مختلف کرائم اور برائیوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ معاشرے کوعلم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی معاشرے کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ایسٹ سٹی اسکول تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کررہا ہے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کا انعقاد لانڈھی نمبر4 لانڈھی تھانہ سے متصل گرائونڈ میں ہوا جس میں ایسٹ سٹی اسکول کے چاروں کیمپس ایسٹ سٹی اسکول لانڈھی نمبر4‘ ایسٹ سٹی سیگنچر اسکول لانڈھی نمبر4‘ ایسٹ سٹی جونیئر اسکول کورنگی نمبر6 اورایسٹ سٹی اسکول کیمپس ٹو لانڈھی نمبر1 کے طلبا و طالبات اور والدین کی تقریباً چار ہزار سے زائد تعداد نے شرکت کی۔