دبئی سے کراچی آنے والے مسافر سے 21 لاکھ روپے کے 179 قیمتی موبائل برآمد‘ ملزم گرفتار

17 اپریل 2018

کراچی(خبر نگار)پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ آرآیول پر تعینات عملے نے دبئی سے بذریعہ امارات ایر لائن کی فلائٹ Ek 606 سے کراچی آنے والے محمد نعمان نامی پاکستانی مسافر سے 21 لاکھ روپے مالیت کے179موبائل فونز برآمد کر کے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیشی کی جا رہی ہے۔