صدقہ برائی کے 70دروازے بند کرتا ہے‘ محمد اطہر عطاری
کراچی (نیوز رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن محمد اطہرعطاری نے کہا کہ ہے راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں ‘واقعی جو اللہ کی راہ میں اخلاص کے ساتھ صدقہ کرتا ہے ‘ اللہ اس کو دگنا اجر عطا فرماتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ عطا فرماتا ہے ‘ صدقہ کا مطلب یہ ہے کہ کوئی چیز اللہ عزوجل کی را ہ میں دی جائے اور اس کے ذریعے لوگوں میں اپنی واہ واہ کرانا مقصود نہ ہو ‘بلکہ اللہ عزوجل کی بار گاہ سے اجر و ثواب حاصل کرنے کی نیت کی جائے ‘حقیقی صدقہ وہی ہے جس سے مقصود ریاکاری ‘حب جاہ اور لوگوں میں اپنی واہ اواہ نہ ہو بلکہ صرف اللہ عزوجل کی رضا وخوشنودی اور اس کی طرف سے ملنے والے ثواب کو حاصل کرنے کی غرض سے دیا گیا ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد غوثیہ مہاجر کیمپ میںبیان کرتے ہوئے کیا۔