پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے‘ فردوس شمیم نقوی

17 اپریل 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔ کراچی کے عوام گرمی میں شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور حکومت ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔