نواز شریف کی سوچ اور محبت کو قید کرنا کسی کے بس کی بات نہیں،بلال اعجاز شفیع

17 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما کراچی کے حلقہ NA-248اور NA-249 سے میاں محمد نواز شریف کے متوقع امیدوار میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ جب تک مسلم لیگ(ن) میں قائد کے وفادار ساتھی اعجاز شفیع کی سوچ زندہ ہے میاں محمد نواز شریف کو سیاسی میدان سے باہر رکھنا نا ممکن ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی تقسیم کے خواب دیکھنے والوں کو اب کوئی مشرف دستیاب نہیں ہوگا نہ ہی نواز شریف کی سوچ کا قید کیا جانا ممکن ہے۔