گڈاپ میں آنکھوں کا طبی کیمپ‘402 مریضوں کا چیک اپ‘ مفت چشمے‘ ادویات تقسیم

17 اپریل 2018

کراچی ( ہیلتھ رپورٹر ) گڈاپ میں سندھ حکومت کے آشوب چشم سے بچاؤ کے پروگرام کے تحت سماجی تنظیم کے جانب سے آنکھوں کا طبی کیمپ قائم ، ماہر ڈاکٹروں نے 190 خواتین ،212مرد حضرات مجموعی طور پر 402مریضوں کا چیک اپ ، آنکھوں کا آپریشن اور مفت چشمے و ادویات تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ؛ سندھ حکومت کے آنکھوں کے متعلق حفاظتی تدابیر اور دیگر امراض کے پروگرام کے حوالے سے گڈاپ کی سماجی تنظیم گڈاپ سوشل ڈولپمنٹ ویلفیئر آرگنائیزیشن کے زیر انتظام حسین بلوچ گوٹھ یوسی گڈاپ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین ڈاکٹرز عدیل سومرو ، فیصل رب ، ظہیر سلطان ، عبدالغفار نے 190 خواتین ،212مرد مریضوں کا چیک اپ کیا ۔