حکومت شہید نوجوان عتیق کے قاتل کو بچانا چاہتی ہے، دیت اصول کا پیغام لے جانے کی مذمت کرتے ہیں، مسر ت نیازی

17 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سینئر رہنما مسرت خان نیازی نے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کی جانب سے دیت وصولی کا پیغام لے کر شہید نوجوان عتیق کے گھر پہنچنا انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکی قاتل کرنل جوزف کو اس کے جرم پر سزا دینے کے بجائے محفوظ راستہ فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے طرز عمل پر جمہوری حکمرانوں اور فوجی آمروں میں کیا فرق رہ جائے گا۔