ملک میں معلق پارلیمنٹ لانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے ،نور خانزادہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری نور خان اخونزادہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ملک میں معلق پارلیمنٹ لانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جس سے ملک میں جمہویت کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے ان کے ارکان کی زبردستی وفاداری تبدیل کرانے کی بات تشویشناک ہے ۔