پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام تپ دق کی شرح میں سرفہرست ہیومن رائٹس کمیشن رپورٹ
کراچی (ہیلتھ رپورٹر)ہیومن رائٹس کمیشن کی حالیہ رپورٹ میںسال 2017میں پاکستان میں صحت کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان تپ دق کی شرح میں سرفہرست جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔ملک میں تھیلیسیمیا اور ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 55 لاکھ بالغ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح عالمی ادارہ صحت کی طے کردہ حدود سے 4 گنا زیادہ رہی۔2017 انسانی حقوق کی صورت حال' کے عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ کو معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے منسوب کیا گیا ہے، جو رواں برس 11 فروری کو انتقال کرگئی تھیں۔