مولانا تنویر الحق تھانوی کی نواز لیگ میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی:صابر قریشی

17 اپریل 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے نائب صدر محمد صابر قریشی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر عہدیداروں و کارکنان نے مبارکباد دی ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی محنت کا ثمر اور ان کی نشانی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ایک خوبصورت‘ خوشحال‘ پرامن اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے شب و روز محنت کررہی ہے۔ پرامن خوشحال اور مستحکم پاکستان کے قافلے میں شامل ہونا میری دیرینہ خواہش تھی جوکہ آج پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی موجودگی میں پوری ہوئی۔ صابر قریشی اور تمام کارکنان نے مولانا تنویر الحق تھانوی کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مذہبی پیشواکے ہمارے قافلے میں شامل ہونے سے پارٹی سندھ مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر طارق محمود‘ خواجہ نیئرشریف‘ عالم زیب خان‘ شوکت شاہ‘ رانا صہیب‘ ظفر احمد‘ ندیم آفتاب ‘ محمد احمد‘ افتخار پہلوان‘ شہنشاہ‘ محمد شیراز قریشی‘ خواجہ عدنان‘ محمد ارشاد جوہر‘ رائو فرقان و دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔