پی ٹی وی کراچی کے سابق چیف نیوز کیمرہ مین سید امیر مختار انتقال کرگئے

17 اپریل 2018

کراچی( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کے سابق نیوز کیمرہ مین سید امیر مختار احمد پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے پی ٹی وی کے کارکنوں کے لیئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں اور پھول یونین کے اہم عہدوں پر رہے. مختار احمد نے اپنی ملازمت اایمانداری سے سرانجام دیں اور نیوز کیمرہ مین کی حیثیت سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر واقعات کی عکس بندی کی.۔وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے چیف کیمرہ مین کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔