نواز لیگ کی دعوت پر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

17 اپریل 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ (نواز) کی دعوت پر مسلم لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں شہر کے مسائل ، امن و امان کی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبائی سطح پر رابطوں کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے کمیٹیاںبنانے پر کا فیصلہ کیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کراچی آپریشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔