کراچی یوتھ الیکشن کی منتخب لیڈر شپ عوامی مسائل حل کرے گی‘حافظ نعیم

17 اپریل 2018

کراچی (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جے آئی یوتھ ’’کراچی یوتھ الیکشن ‘‘ میں منتخب ہو نے والی لیڈر شپ کراچی میں نچلی سطح پر عوامی مسائل میں اپنا مؤثر اور بھر پور کردار ادا کرے گی ۔یہ یوتھ لیڈر شپ کراچی میں متبادل قیادت کے طور پر آگے بڑھے گی اور جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور لوڈشیڈنگ کے خلاف 20اپریل کو وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کرے گی، نوجوان اس احتجاج کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے بھر پور تیاریاں کریں اور اپنی تمام ترصلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر جے آئی یوتھ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تحت ’’کراچی یوتھ الیکشن‘‘ میں منتخب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک ،امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبد الرشید ،سکریٹری ضلع جنوبی سفیان دلاور ،جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ظہور احمد جدون ،صدر جے آئی یوتھ ضلع جنوبی محمد عامر ، امیر زون اولڈ سٹی ایریا فتح محمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب کے لیے ایک خوبصورت اور بڑا اسٹیج قائم کیا گیا تھا جس پر ضلع جنوبی میں کراچی یوتھ الیکشن میں نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے لیے دونوں اطراف میں کرسیاں لگائی گئیں تھیں۔ استقبالیے میں نومنتخب یوتھ لیڈرز کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔جے آئی یوتھ ضلع جنوبی یوتھ ممبر شپ اور یوتھ لیڈر شپ کے نگراں طارق رحمن نے کی تفصیلی رپورٹ پیش اوربتایا کہ مہم میں 30,000نوجوانوں سے سے رابطہ ہوا جس میں سے 18000 جے آئی یوتھ کے ممبربنے 26یوسیز میں انتخابات ہوئے اور 200 نوجوان منتخب ہوئے ۔