پیپلز پارٹی کے ارکان بغاوت سے گریزاں

17 اپریل 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کی واحد جماعت ہے جس کے ارکان بغاوت سے گریزاں ہیں۔ مسلم لیگ اور ایم کیو ایم کے ارکان کی بغاوت معمول بن گئی۔ سندھ میں ہمایوں خان مسلم لیگ کے آخری ایم پی اے تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی سے بغاوت کی تھی۔ پیپلز پارٹی کے سوا سب جماعتوں کے ارکان وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ایم کیو ایم ہے جس کے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق مسلم لیگ کو پیارے ہوگئے۔