ہیروئن کا عادی شخص چل بسا
کراچی( کرائم رپورٹر) کھوکھرا پار میں ہیروئن کا عادی شخص ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی لاش پیر کی صبح ببو ہوٹل کے پاس سے ملی ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریبا 62 سال تھی تاہم فوری طورپر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔