مختلف حادثات میں بچے سمیت 2 افراد ہلاک

17 اپریل 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں دو منٹ چورنگی کے قریب گرین لائن پل کے لئے کھودے گئے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 12 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ سی ویو پل پر دو دریا کے نزدیک تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان 22 سالہ عمیر ہلاک اور اس کے دو دوست ارباز او رعلی زخمی ہوگئے۔