میمن برادری کا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام رول ماڈل ہے:یونس ڈھاگہ

17 اپریل 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی سیکریٹری کامرس یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ میمن برادری نے جس طرح تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کیا ہے وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے ملک بھر کی دیگر برادریوں اور کمیونٹیوں کو بھی اسی طرح کام کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کا سالانہ ایجو کیشن ایوارڈتقسیم ایورڈ تقریب2018سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے۔ آل پاکستان میمن فیڈریشن کے سابق صدر عزیز میمن۔کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد‘ رفیق پکل کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اسلم بندو کڈا اور دیگر موجود تھے۔ یونس ڈھاگہ نے کہا کہ میمن برادری کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ کاروبار میں سب سے آگے ہے لیکن تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہے اسی لئے میمن برادری کو تعلیم کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ کردار بنانے کا ذریعہ ہے لہذٰا تعلیم پر ہمیں سب سے ذیادہ توجہ دینی چاہئے ،مہمانِ خصوصی محمد یونس ڈاگھا نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول پر زور دیا۔ مہمان خصوسی نے کے ایم اے کے فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کا سالانہ ایجو کیشن ایوارڈتقریب ریلوے گرائونڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی سیکریٹری کامرس یونس ڈاگھا تھے۔اس موقع پر کتیانہ میمن جماعت کے صدر حاجی رفیق پکل نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں کتیانہ میمن جماعت میمن برادری میں سب سے ذیادہ کام کررہی ہے ہمیں اس بات پر فخر کہ کتیانہ میمن ایجوکیشن کے ماتحت 7ہزار کے قریب بچے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس میں پرائمری۔سیکنڈری اسکول اور گرلز کالج شامل ہے اور کتیانہ اسپتال کے ذریعے روزانہ2ہزار کے قریب مریضوںکا علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔اس تقریب میں کُل 216 طلبہ و طالبات میں اُن کی اعلی کارگردگی کی بنیاد پر ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔