محکمہ ڈاک کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اگرایسا کیا گیا توپہیہ جام کردیں گے

17 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائزپاکستان (نوپ) سی بی اے ویسٹ ڈویژن کا اجلاس ناظم آبادایچ پی اومیںہوا۔ اس موقع پرجنرل سیکریٹری نوپ سی بی اے کراچی مرزا عرفان بیگ نے کہا کہ نوپ (سی بی اے) نے اس سے پہلے بھی ملازمین کے حقوق کادفاع کیا ہے اوراب بھی کرے گی، حال ہی میں محکمہ ڈاک میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے ہونے والی تمام کاوشوں کاسہرانوپ کوجاتا ہے،انھوں نے مزیدکہاکہ محکمہ کی بدحالی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرنیچرنہ ہونے کے برابر ہے۔سینئرجوائنٹ سیکریٹری غیاث عالم نے کہا کہ نجکاری نہیں ہونے دیں گے اگرایسا کیا گیا توپہیہ جام کردیں گے۔ محمداکرم رانا’ سید اظہارعلی’ حارث غنی، عادل خان، خالدمحمود ودیگر نے کہا کہ عرصہ دراز سے محکمہ میں محکمہ جاتی ترقی کے امتحانات نہیں ہورہے لہٰذا فوری طورپرمحکمہ میں ترقی کے امتحانات کا انعقاد کیاجائے ۔آخرمیں ویسٹ ڈویژن کی مجلس عاملہ کااعلان کیا گیا جس کے مطابق چیف آرگنائزر سید جرار حیدر کاظمی، سینئر ڈپٹی چیف آرگنائزر خورشید عالم، ڈپٹی چیف آرگنائزر سیدافتخارحسین زیدی ، چیئرمین عادل صدیقی، سینئر وائس چیئرمین شہزاد، سینئرڈپٹی وائس چیئرمین محمدزاہد، وائس چیئرمین مجاہدحسین، ڈپٹی وائس چیئرمین محمد اسلم، صدرجاویدعباس رضوی، سینئر نائب صدرمرزاعرفان بیگ، سینئر ڈپٹی نائب صدرقیصرحامد، نائب صدر(اول) محمد خالد، نائب صدر(دوئم) شاہین، نائب صدر (سوئم) سیدنعیم علی، نائب صدر(چہارم) محمدایوب قریشی، ڈپٹی نائب صدر(اول) اشفاق احمد، ڈپٹی نائب صدر (دوئم) سرورعالم، جنرل سیکریٹری شیخ ریاض احمد، سینئرڈپٹی جنرل سیکریٹری ذیشان الحق، سینئر جوائنٹ سیکریٹری اسداللہ صدیقی، سینئرڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری کامران شمیم صدیقی، جوائنٹ سیکریٹری (اول) عمران الدین، جوائنٹ سیکریٹری (دوئم) محمدفرید، جوائنٹ سیکریٹری (سوئم) محمدآصف، جوائنٹ سیکریٹری (چہارم) محمدیوسف، ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری (اول) شمیم احمد، ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری (دوئم) سید اعجازباقر، اسسٹنٹ جوائنٹ سیکریٹری مس رابعہ خان، خازن نورالحق، اسسٹنٹ خازن عدیل صدیقی، آفس سیکریٹری شعیب الرحمن، اسسٹنٹ آفس سیکریٹری محمدشکی شامل ہیں ۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...