مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ چیمپیئن بن گئی

17 اپریل 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی شکست کے نتیجے میں مانچسٹر سٹی چیمپیئن بن گئی۔ لیگ کی کمزور ترین ٹیم اور34 میچوں میں12 شکستوں کے بعد تنزلی کی شکار ویسٹ بروم وچ نے لیگ کی کامیاب ترین ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کوصفر ایک گول سے شکست دیکر اس سیزن کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مانچسٹر سٹی کو اس سال کا ٹائٹل بھی دلانے میں اپناکردار ادا کیا اور یہ شکست مانچسٹر یونائیٹڈکو اس کے ہوم گرائونڈ پر ہوئی۔ اس طرح انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔انگلشں پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویسٹ برام کے ہاتھوں شکست کی بدولت مانچسٹر سٹی نے سیزن کے اختتام اور پانچ میچز سے قبل ہی ٹرافی پر اپنا حق یقینی بنا لیا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ برام سے ایک صفر سے میچ ہار گئی میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 73 ویں منٹ پر روڈ گراز نے بنایا‘ اس فتح کے باوجود ویسٹ بروم وچ تنزلی سے نہیں بچ سکی اور اس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مانچسٹر سٹی اور بقیہ ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق اتنا زیادہ ہو گیا کہ سیزن کے بقیہ میچوں میں اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔اس ہفتے ہونے والے مقابلوں کے بعد مانچسٹر سٹی کے اب 87 پوائنٹس ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 میچ کھیلے ہیں اور اس کے پانچ میچ ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کو ان 33 میں سے صرف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے اور اس نے لیگ میں اب تک 93 گول سکور کیے ہیں۔انگلینڈ کی لیگ میں جیت مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا کے کرئیر کی 24ویں کامیابی ہے۔اس سے قبل وہ سپین میں بارسلونا کے ساتھ اور جرمنی میں بائرن میونخ کے ساتھ بھی لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔سال 2008 میں متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زاید ال نہیان نے مانچسٹر سٹی کی ملکیت حاصل کی تھی جس کے بعد سے کلب مختلف مقابلوں میں سات ٹرافیاں جیت چکا ہے۔