سندھ گیمز کے ہر وینیو کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر مہمان خصوصی ہونگے، ڈاکٹر عباسی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت کے مطابق سندھ گیمز کے ہر وینیوز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مختلف صوبائی وزیر ہونگے۔ اس بات کا اظہار صوبائی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے میڈیکل کمیٹی اور وینیوز کنوینرز کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے نمائندے ڈاکٹر شاہد علی، ڈاکٹر پرویز رضوی، ڈاکٹر عکس نشاط، سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، خالد رحمانی، اولمپیئن اصلاح الدین، حاجی غلام محمد، سعدیہ شیخ، انجم زیدی، محمد علی نے شرکت کی ۔ سیکریٹری اسپورٹس نے کہا کہ تمام وینیوز پر ہونے والی اختتامی تقریب کے اخراجات کے چیک احمد علی راجپوت کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ڈیلی الائونس اور کنوینس الائونس کے چیک ڈپٹی ڈائریکٹر حیدر آباد ارشادم علی مخدوم کو دیئے گئے ہیں ہر ڈویژن کے چیف ڈی مشن یہ چیک ارشاد مخدوم سے حاصل کر سکیں گے، سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے میڈیکل کمیٹی کو ہدایت کی کہ کھیل کے دوران ہیٹ اسٹروک سے بچائو اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت مین ہر قسم کی میڈیسن، ایمبولینس، ڈاکٹرز، فزیو کے انتظامات ہر وینیوز پر ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ19اپریل سے22اپریل تک تمام اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ہیلتز ڈپارٹمنٹ کے نمائندے ڈاکٹر شاہد علی نے اجلاس مین بتایا کہ انہوں نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔