پاکستان اسٹیل نے تیسرا پاکستان اسٹیل ٹی ٹویئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

17 اپریل 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسٹیل کر کٹ ٹیم نے سندھ رعنا سی سی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تیسرا پاکستان اسٹیل ٹی ٹوئینٹی کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔قائدِ اعظم پار ک گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں سند ھ رعنا کلب نے 135رنز کاٹارگٹ دیا۔عیز احمد نے 45رنز کی اننگ کھیلی۔ توحید خان نے چار اور محمد عرفان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان اسٹیل نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کر لیا۔مرزا عدنان نے ناقابلَ شکست 65رنز اور غیور محمود نے 45رنز بنائے۔ مہمانِ خصوصی سربراہ اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ سید مشر ف حسین نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی پاکستان اسٹیل کے کپتان اعجاز احمد اور رنرز اپ ٹرافی سندھ رعنا کلب کے کپتان عمیر احمدکو پیش کیا۔مین آف دی میچ فائنل توحید خان،بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ معیز احمد اور مین آف دی سیریز تصور عباس قرار پائے۔ تقریب میں پاکستان اسٹیل اسپورٹس کنٹرو ل بورڈکی جانب سے مہمانِ خصوصی کو سید مشرف حسین کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔