مسٹر سندھ گیمز میسکوٹ کی ریلی

17 اپریل 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل سندھ کے زیر اہتمام سندھ گیمز کی تیا ریوں کی سلسلے میں سندھ گیمز مارکیٹنگ کمیٹی کی جانب سے شہر قائد میں ریلی نکالی گئی، آرام باغ باسکٹ بال گرائونڈ سے مسٹر سندھ گیمز میسکوٹ کے قافلے پر مشتمل ریلی شہر قائد کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی۔ کراچی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی،ریلی کی قیادت سندھ گیمز مار کیٹنگ کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کی, جس میں سندھ بھر سے آئے ہوئے سندھ گیمز کے عہدیداران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین وسندھ گیمز مارکیٹنگ کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے استقبال کرنے پر شہر قائد کے عوا م کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ گیمز کی کامیابی کے لیے سندھ گیمز مارکیٹنگ کمیٹی کے عہدیدارن بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ۔اس موقع پر تاجرالائنس کے رہنماحمیدالدین ،معراج احمدخان ،عامرضیائ،غلام یاسین، سہل افضل اور سندھ مارکیٹنگ کمیٹی کے متعدد رہنما موجود تھے ۔