ذاکر میموریل سیون اے سائیڈفٹبال
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) دوسرا آل کراچی ذاکر میموریل سیون اے سائیڈ فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ سنگو لین اسٹار نے جیت لیا ۔ فائنل میچ سنگو لین اسٹار سائوتھ اور سوات شاہین ویسٹ کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پینلٹی کک پر سنگولین اسٹار سائوتھ نے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کی رہنما نصرت انور اور زرقا ناز نے نقد انعام کے ساتھ ونر اور رنر ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔