لیثررلیگس کھلاڑیوںکیلئے بنیادی تربیت کا ذریعہ بنے گی‘ طارق لطفی

17 اپریل 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ گروپ یثرر لیگس انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کے مقابلے کے ایم سی اسٹیڈیم پر کراچی کی 5ڈسٹرکٹ کی 2,2ٹاپ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ۔ خیبر مسلم نے فائنل میں الغازی ایف سی کو فاروق کے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے شکست دے کر لیثرر لیگس انٹرا سٹی فٹبال چمپئن شپ میں اپنی نشست کنفرم کرلی جہاں ہر سیزن کی لیگ چمپئن اور رنر اپ 16 ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر شرکت کریں گی۔ لیثرر لیگس کے فائنل راؤنڈ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سابق نیشنل کوچ طارق لطفی نے کہا کہ ثرر لیگس نے جس طرح گراس رووٹ لیول پر جملہ پاکستان میں فٹبال سرگرمیوںکانیٹ ورک قائم کیا ہے اس طرح کی سرگرمیاں ماضی میں نظر نہیں آتیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن محدود وسائل سے نیشنل چیلنج کپ یا پاکستان پریمئر لیگ کا تو انعقاد کرسکتی ہے لیکن اس قدر وسیع پیمانے پر بچوں کو جمع کرکے اس طرح کی سرگرمیاں نہیں کرسکتی۔جس میں 100ٹیموں کے 1000بچوں کو مکمل کٹس بمع شوز فراہم کئے گئے اور 900میچز کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔لیثرر لیگس جس نے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے وہ اسمال سائیڈڈ گیم ہے ۔ اسمال سائیڈڈ گیم دراصل اسٹینڈر ڈ فٹبال میں داخلہ کیلئے بنیادی سیڑھی ہے۔لیثرر لیگس والو نے گذشتہ سال رونالڈو اینڈ فرینڈز کو پاکستان مدعو کرکے ہر شخص کو حیران کردیا۔ نہ صرف ان عظیم کھلاڑیوں کو پاکستان مدعو کیا بلکہ مقامی کھلاڑیوں کو ان کے ساتھ اور خلاف کھیلنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ سابق قومی کپتان عیسیٰ خان کے علاوہ، سید عثمان شاہ، جمیل ہوت، حاجی اقبال خان، زیب خان،فیفا ریفری احمد جان، وقاص حسین، ریاض احمد، رضا خان، ماسٹر ریاست علی، یعقوب علی، سیدشہروز رضوی، محمد آصف، علی حسنین، مصطفی رضوی، وقاص عبدالرزاق، ارباز عبدالرزاق کے علاوہ کھلاڑیوں اورشائقین فٹبال بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ 5ڈسٹرکٹ کی 2ٹاپ ٹیموں نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔ گروپ ’اے‘ الغازی ایف سی (ایسٹ)، ہزارہ یونائیٹڈ (سینٹرل)، پاک زمیندار (ساؤتھ) اور الشہزاد (ملیر) جبکہ گروپ ’بی‘ گذری اسٹار(ایسٹ)، عمر اسٹار (ملیر)، بلوچ یوتھ گارڈن (ویسٹ) اور حاجی عبدالصمد ایف سی (ساؤتھ ) پر مشتمل تھا ۔ گروپ  ’اے‘ میں خیبر مسلم اور گروپ ’بی‘ میں بلوچ اسٹارکو براہ راست سیمی فائنل میں جگہ ملی۔ الغازی نے ہزارہ یونائیٹڈ کو دانش کے واحد گول کے ذریعے شکست دی جبکہ الشہزاد ایف سی نے پاک زمیندار کو ٹائی بریکر پر 2-1سے ہرادیا اورکوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ کوارٹر فائنل میں الغازی نے الشہزاد کیخلاف 4-3کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ جہاں خیبر مسلم نے انہیں ٹائی بریکر پر 4-3سے ٹھکانے لگا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ گروپ ’بی‘ میں گذری اسٹار نے عمر اسٹار کو 1-0سے مات دی۔ میچ کا فیصلہ کن گول عثمان نے اسکور کیا۔ بلوچ یوتھ کو حاجی عبدالصمد ایف سی کیخلاف واک اوور مل گیا ۔ کوارٹر فائنل میں گذری اسٹار نے بلوچ یوتھ کو 1-0سے زیر کیا۔ شاہ زیب نے فیصلہ کن گول داغا۔ سیمی فائنل میں بلوچ اسٹار کو گذری اسٹار نے 4-3 سے شکست دی۔ فائنل میں خیبر مسلم کی جانب سے فاروق کا دوسرے ہاف میں گذری اسٹار کیخلاف کیا ہوا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس کامیابی کے ساتھ خیبر مسلم لیثر لیگس کراچی کی چمپئن بن گئی۔