کے یو ڈویژن لیژر لیگ ایف سی کے نے جیت لی

17 اپریل 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) فٹبال کلب کراچی نے کراچی یونائیٹڈ اسٹیڈیم میں منعقدہ لیژر لیگ چیمپئن شپ جیت لی۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس لیگ میں ایف سی کے نے کھیلے گئے 13 میچوں میں22 پوائنٹس حاصل کرکے ایک میچ قبل ہی ٹائٹل پر قبضہ کرلیا۔ لیگ کے ایک اہم فیصلہ کن میچ میں ایف سی کے نے جوگا بونی ٹوکو3-0 گول سے شکست دی موسس انڈریاز نے 2 عزیر ولی نے ایک گول اسکور کیا۔ شاندار کارکردگی پر عزیر ولی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اپنے قیام کے بعد یہ فٹبال کلب کراچی کا مسلسل تیسرا ٹائٹل ہے۔ کراچی یونائیٹڈ مرکز میں جاری لیزر لیگ فیکڈے ایف سی دوم لیور پول سوئم اور جوگاہ بوٹی ٹو کی چوتھی پوزیشن ہے۔

زون چار بی ڈویژن لیگ

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی ایگلٹس کے سی سی اے زون چار بی ڈویژن لیگ کر کٹ ...