پی ایف ایف کے انتخابات ایڈیشنل رجسٹرار کی نگرانی میں ہونگے:سپریم کورٹ کا فیصلہ

17 اپریل 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے انتخابات کے سلسلے میں پی ایف ایف فیصل صالح گروپ نے رضا مندی ظاہر کردی۔ نئے انتخابات سپریم کورٹ کے ا یڈیشنل رجسٹرار کی نگرانی میں اسلام آباد میں ہونگے۔ فیصل صالح حیات گروپ کی جانب سے چانگلہ گلی میں انتخابات کے خلاف مقدمہ کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر دونوں گروپوں سے ووٹرز کی فہرست بھی طلب کی گئی۔ منگل کو مقدمہ کی دوبارہ سماعت ہوگی اور نئے الیکشن کے سلسلے میں حتمی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔ سماعت میں پنجاب ایسوسی ایشن کے غیر آئینی انتخابات کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...