سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

17 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کے روز بحال کردی جائیگی ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔