سونے کی قیمت میں کمی

17 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1344ڈالر کی سطح پر رہی۔تاہم انٹرمارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںکمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی ہوئی اورفی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے59300،دس گرام سونے کی قیمت129روپے کی کمی سے 50828روپے رہی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافے کے بعد 770روپے کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔