کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کے 86 ارب ڈوب گئے

17 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی46000 ،45900، 45800، 45700اور45600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 85 ارب 8 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 26.61 فیصدکم  جبکہ66.84فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز 24پوائنٹس کے اضافے سے ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 46095 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 389.62 پوائنٹس کمی سے 45682.24 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔