پورٹ قاسم کی سرگرمیاں
کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر بحری جہازوں سے ایک لاکھ 46ہزار441ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میں94ہزار647ٹن درآمدی اور 51 ہزار 794 ٹن برآمدی سامان شامل ہے پیر کے روزپورٹ قاسم اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرز 12 ہزار 597ٹن،بیچومن ایک ہزار500ٹن،پام آئل17ہزار650ٹن، ایل پی جی 4 ہزار 155 ٹن، سویابین کے بیج 9 ہزار 250 ٹن ، کول 49 ہزار495ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرز 51ہزار794ٹن سامان شامل تھا۔