کراچی بندرگاہ پر2لاکھ 72ہزار سامان کی ہینڈلنگ

17 اپریل 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی بندگاہ پر بحری جہازوں سے2لاکھ 72ہزار 295 ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میںایک لاکھ 42ہزار600ٹن درآمدی اور64 ہزار 695ٹن برآمدی سامان شامل ہے، پیر کے روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 30 ہزار 398 ٹن،بلک کارگو 2ہزار201ٹن ، کول 57ہزار 460ٹن اور مائع کارگو 52 ہزار 541ٹن سامان شامل ہے اس کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 21 ہزار807ٹن،بلک کارگوایک ہزار 608ٹن، اناج22ہزار771ٹن، گندم8ہزار135ٹن،مائع کارگو 10 ہزار 374ٹن سامان شامل تھا۔