نیشنل بینک ہائوسنگ سیکٹر فنانس کے لئے مصروف عمل ہے: سعید احمد

17 اپریل 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کے سی ای ا وسعید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائوسنگ سیکٹر فنانس کی ترقی میں این بی پی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کم آمدنی والے طبقے میں مناسب رہائش نہ ہونے سے سنجیدہ قسم کے معاشرتی، معاشی اور غیر قانونی عوامل جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ 90فیصد کم آمدنی والے طبقے کے لئے ملک میں 10ملین ہائوسنگ یونٹس کی قلت کا تخمینہ لگایا گیاہے جس کے لئے ایک سستی ہائوسنگ اسکیم کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ رہائش کی قلت کو دور کرنے کے لئے کچھ ہٹ کر سوچنا ہو گااور اتھارٹیز کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدام کرنے ہونگے اور رہائش سے متعلق بنیادے ڈھانچہ کو فعال بنانے کی ضرورت ہے ان کے رہائش سے متعلق مسائل کا حل دے سکے۔اس موقع پر این بی پی کے گروپ چیف ریشا محی الدین این بی پی کی ناہید سلطانہ، گروپ چیف، کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ گروپ بھی شریک تھے۔