خشک دودھ کی درآمدات پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کو کم کیا جائے:مفسر عطا ملک
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدرمفسر عطا ملک نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ قانونی طریقے سے خشک دودھ کی درآمدات کو فروغ دینے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے خشک دودھ کی درآمدات پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کو کم کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خشک دودھ چمن اور طورخم سرحد سے بغیر کسی جانچ پڑتال کے بڑے پیمانے پر اسمگل کیا جاتا ہے۔ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی زائد شرح کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے پاکستانی مارکیٹوں میں غیر قانونی طریقے سے خشک دودھ بڑی مقدار میں لایا جارہاہے جو نہ صرف ریونیو کی مد میں خطیر نقصانات کا باعث بن رہاہے بلکہ اس سے قانونی طریقے سے خشک دودھ کی درآمدات کی بھی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔مفسر ملک نے کہا کہ خشک دودھ کے درآمد کنندگان کے وفد نے حال ہی میں اقبال طیب کی سربراہی میں کراچی چیمبر کا دورہ کیا اور زائد ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وجہ سے درآمدکنندگان کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں خشک دودھ کی درآمدی لاگت تقریباً 55 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خشک دودھ کی درآمد پر 20 فیصد ڈیوٹی، 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ، ایک فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور 6 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے جنہیں کم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے خشک دودھ پر عائد ناجائز ریگولیٹری ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں فراہم کیا جانے والا تازہ دودھ مجموعی طلب اور اس سے منسلک دیگر مصنوعات کی مانگ کو پورا نہیں کرسکتا ۔
چیف جسٹس اپنی بات سنا دیتے ہیں کوئی اور بولے تو پابندی لگا دیتے ہیں: ...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ملک ...
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
کچھ لوگوں کو سکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے، جس کی زندگی کو خطرہ ہے اس ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جان کے خطرے کا شکار افراد سے سکیورٹی واپس نہ لینے ...
ایمنسٹی اسکیم ایماندار ٹیکس دہندہ سے مذاق ہے‘ مفسر ملک
کراچی (سید شعیب شاہ رم) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر عطاملک ...
خشک دودھ کی قیمتوں سے سی اے پی ہٹایا جائے،الطاف حسین گجر
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )بلوچستان ڈیری فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر الطاف ...
بھارت سے درآمد کیا جانیوالا 30 فیصد خشک دودھ ناقابل استعمال ہے : قائمہ ...
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں ...