بڑھتی ہوئی آبادی ایک سماجی مسئلہ
مکرمی!اگر تےزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ معاشی وسائل بھی بڑھتے جائیں تو آبادی کا مسئلہ ہی پیدا نہیں ہونا لیکن آبادی بڑھتی رہے اور معاشی وسائل اس نسبت سے نہ بڑھیں تو آبادی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔بس آبادی کا مسئلہ آبادی کے زیادہ یا کم ہونے پیدا نہیں ہوتا بلکہ وسائل کا آبادی کے ساتھ متناسب نہ ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔آج پاکستان آبادی کی مسئلے میں بری طرح سے پھسا ہوا ہے کیوں کہ اس کے معاشی وسائل اس رفتار سے نہیں بڑھ رہے۔جس رفتار سے اس کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اس کے وسائل خام میں اور غیر صنعتی میں نیز وسائل بھی مسائل سے دوچار ہیں جن میں سیم و تھور کا مسئلہ سنگین صورت اختےار کررہا ہے۔جس میں تقریباً ایک لاکھ ایکٹر رقبہ ہر سال بے کار ہوجاتا ہے خام وسائل بیرونی ممالک کی منڈیوں میں ارزاں داموں بکتے ہیں اور جو مصنوعات ملکی کارخانے تےار کرتے ہیں اول تو ملکی ضروریات پوری کرتی ہیں اور جو بچ جاتی ہیں ان کا معیار ترقی یافتہ ملکوں کو مصنوعات سے پست ہونے کی وجہ سے غیر ملکی منڈیوں میں جگہ نہیں لیتا۔ان تمام حالات کے پیش نظر پاکستان اپنے معاشی وسائل میں اتنی تےزی سے ترقی نہیں کررہا۔جتنا کہ آبادی بڑھ رہی ہے۔مزید یہ کہ پاکستان 1965ءاور 1971ءکی پاک ہند جنگوں میں اپنے بیشتر وسائل صرف کرچکا ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن سے آبادی میں تےزی سے اضافہ ہورہا ہے ایک محتاط انداز کے مطابق ہر سال ہماری آبادی میں تقریباً 60لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔تعلیم کے پھیلنے سے لوگوں میں صحت اور صفائی کا معیار قائم ہونے لگا ہے۔چھوٹے چھوٹے امراض پر ضبط کرلیا گیا ہے لوگ بچوں کو چیچک اور ہیضے کے ٹیکے باقاعدگی سے لگوانے لگے ہیں اس لےے شرح اموات میں کمی واضح ہورہی ہے۔دیہات سے لوگ شہروں کی طرف رخ کررہے ہیں جس سے شہروں کا بوجھ مزید بڑھ رہا ہے۔کھانے والوں کی تعداد زیادہ ہے جس سے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔آبادی کے بڑھنے کے مسائل سے شہروں میں رہائش کے مسائل تےزی سے بڑھ رہے ہیں اور گھروں کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔معاشی عدم تحفظ و گرتے ہوئے معاشی حالات و غربت سے تنگ آئے ہوئے افراد میں خود کشی کے رجحان میں تےزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے خاص کر پاکستان جیسے ملک میں جہاں معاشی حالات بہتر نہیں ہیں افراد میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے لوگ روٹی کپڑا اور مکان کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے بہت سے اقدامات ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو آبادی کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے سب سے پہلے تو لوگوں میں خواندگی کا معیار بڑھایا جائے اور ان کو شعور دلایا جائے کہ افراد کی بجائے بہتر معیار زندگی کی طرف توجہ دیں دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں اور شہروں کی طرف کم نقل مکانی کریں۔(انیلا نذیر ،اسلام آباد)