لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے این اے ایک سو بیس سے میاں نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف نے غیر قانونی اثاثے بنائے اور کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائےجبکہ قوم سے کئے گئے کئی وعدے بھی پورے نہیں کئے گئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے حوالے سے ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔