نوجوان نیا پاکستان بنانے کیلئے میدان میں اتر چکے: جمشید اقبال چیمہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 146 جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے نوجوان نیا پاکستان بنانے میدان میں اتر چکے ہیں، عمران خان خاندانی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے 11 مئی کو تحریک انصاف چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 146 میں ا نتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی خواتین کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی، گیس اور پانی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے۔ خواتین نے کہا کہ ن لیگ نے صوبہ میں خوراک اتنی مہنگی کر دی کہ عام آدمی اپنی ت نخواہ سے بچوں کے لئے صرف خوراک تک نہیں خرید سکتا۔