اسلام کے نام پر ووٹ مانگنا آئین کے مطابق ہے:فرید پراچہ

Apr 17, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حلقہ این اے 121 سے امیدوار قومی اسمبلی اورڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہاہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے ۔ یہ کوئی سیکولر ملک نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جس کا سرکاری مذہب اسلام ہے یہاں اسلام کے نام پر ووٹ مانگنا خالصتاً آئینی جبکہ اس سے روکنا سراسر غیر آئینی ہے ۔ وہ گزشتہ روز شام نگر چوبرجی میں علماکنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام حاجی منیر قریشی نے کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت ، لسانیت اور برادری ازم پر ووٹ مانگنا بلاشبہ تعصبات کو جنم دیتاہے لیکن اسلام وحدت کی لڑی میں پروتا ہے ۔ کنونشن سے انور گوندل، شاہد نوید ملک، مولانا شریف، مولانا قاری عطاالرحمن اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں