پانچ برسوں میں کرپشن، بدانتظامی اداروں کی تباہی المیہ ہے:لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) حلقہ این اے 126 سے امیدوار قومی اسمبلی اورسیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پانچ سالہ دور اقتدار میں کرپشن، بدانتظامی اور قومی اداروں کی تباہی قومی المیہ ہے۔خواتین، نوجوان، مزدور، ہنر مند، تاجر، صنعت کار اور کسان بے پناہ صلاحیت والے ہیں لیکن قیادت اور جماعتوں کا قومی ترقی کے لئے ویژن نہیں، دعوﺅں پر عملدرآمد کے لیے انفراسٹرکچر نہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے اسلامی، انقلابی اور عوامی منشور پر عملدرآمد کی صلاحیت اور بااعتماد، باصلاحیت ٹیم رکھتی ہے۔ مقتدر پارٹیوں نے ماضی میں کچھ نہیں کیا اور اب انتخابات میں نئے دعوے ہو رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی نے سکولوں، ہسپتالوں ، عوام کی ہر سطح پر خدمات کا مضبوط نیٹ ورک قائم کیاہے۔