ملک دشمن حالات خراب کر کے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں : پیر معصوم شاہ
لاہور (پ ر) جمعیت علماءپاکستان (نیازی) کے مرکزی صدر پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی نے کہا کہ ملک کے دشمن نہیں چاہتے کہ یہاں امن اور بھائی چارے کی فضا میں انتخابات ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں جے یو پی کے امیدوار قومی اسمبلی صاحبزادہ سید عقیل حیدر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ اور قریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کیلئے قوم شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔