قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی میں شرکت کے بعد شعیب ملک کے اہلِ خانہ وطن واپس پہنچ گئے۔
پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دہلی سے لاہور پہنچنے والوں میں شعیب ملک کی والدہ، بھائی عدیل ملک، تین بہنیں شازیہ ملک، صدف ملک اور غزالہ ملک، بہنوئی عمران ظفر ملک کے علاوہ گلوکار وارث بیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سیالکوٹ ریجن کے صدر ذوالفقار ملک شامل تھے۔ شعیب ملک کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کے اہلِ خانہ کے استقبال کے لیے ائر پورٹ پر موجود تھی۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کی والدہ اور بہنوئی نے شعیب اور ثانیہ مرزا کی شادی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور پوری قوم کو مبارکباد دی۔