لاہور اجوکا تھیٹر پروڈکشن نے مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر اور اس کے بھائی شہزادہ دارا شکوہ کے مابین چپقلش اور اس کے نتیجے میں شہزادے کے قتل پر ڈرامہ سٹیج کیا۔
لاہور میں الحمرا ہال میں اجوکا تھیٹر پروڈکشن نے مغلیہ بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے عہد میں اقتدارکیلئے ہونے والی جنگ کو پیش کیا۔ ڈرامے میں دکھایا گیا کہ کیسے اورنگ زیب نے اپنے والد شاہجہاں کو قید کیا اورپھر اپنے بڑے بھائی داراشکوہ کو راستے سے ہٹانے کے لئے اس پر سرکاری علما کے ذریعے اس پر کفر والحاد کے الزامات لگوائے اور اسے قتل کردیا اور اُس دور کے مشہور صوفی سرمد بھی اورنگ زیب کے ہاتھوں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔الحمرا ہال حاضرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور لوگوں نے ڈرامے کو بے حد سراہا۔