پاسپورٹ فیس کی مد میں حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 4 کروڑ اور 4 لاکھ روپے کا ریونیوحاصل ہوا۔
وزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی جولائی تاستمبر تک کی مدت میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں حکومت کو2 ارب 95 کروڑ اور 80 لاکھ روپے کاریونیوحاصل ہوا جومالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر6 ارب 97 کروڑ، 50 لاکھ روپے ہوگیا، مالی سال کی تیسری سہ ماہی یعنی جولائی تامارچ کی مدت میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں ریونیوبڑھ کر10 ارب، 23 کروڑ، 90 لاکھ روپے ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں حاصل شدہ ریونیوبڑھ کر 13 ارب ، 4 کروڑ، 4 لاکھ روپے روپے ہوگیا۔اعدادوشمارکے تحت سال 2020 کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں حاصل ریونیومیں کمی واقع ہوئی ہے،مالی سال 2020 میں پاسپورٹ فیس کی مدمیں حکومت کو 17 ارب، 74 کروڑ، 30 لاکھ روپے کا ریونیوحاصل ہواتھا جو مالی سال 2021 میں کم ہوکر 13 ارب ، 4 کروڑ، 4 لاکھ روپے ہوگیا۔