اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نےکہا ہے کہ گذشتہ روز لیبیا کے ساحل سے 345 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سےبچا لیاگیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این ایچ سی آر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ روز لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 345 غیر قانونی تارکین وطن کو بچاکر طرابلس نیول بیس منتقل کر دیا ہے۔جہاں پریو این ایچ سی آر اور اس کے طبی پارٹنر آئی آر سی نے ان تارکین وطن کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال اب تک 23 ہزار 601غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ سینکڑوں دیگر افراد بحیرہ روم کےراستے پر ہلاک اور لاپتہ ہو گئے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024