دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدیدمتاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانزہوپکنزیونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کئے ہیں جو16ستمبرکوپاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی 22کروڑ63لاکھ 56ہزار635ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ15 لاکھ 36ہزار511مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ33لاکھ16ہزار755مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل 2کروڑ10لاکھ 34ہزار610مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 73لاکھ46ہزار832،روس میں70لاکھ 91ہزار368، فرانس میں70لاکھ7ہزار819اور ترکی میں67لاکھ38ہزار860تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 53لاکھ60ہزار387اورارجنٹائن میں مصدقہ کیسزکی تعداد52لاکھ32ہزار358 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38